حدیث نمبر 407

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بعد مغرب دو رکعتوں میں لمبی قرأت کرتے تھے حتی کہ مسجد والے متفرق ہوجاتے ۱؎(ابوداؤد)

شرح

۱؎ ظاہر یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل مسجد میں ہوتا تھا کہ مغرب کی سنتیں آپ مسجد میں پڑھتے اور بہت دراز پڑھتے۔ا س سےمعلوم ہوا کہ پہلی حدیث میں علیکم وجوب کے لیئے نہ تھا بلکہ استحباب کے لیئے تھا اور یہ عمل شریف بیان جواز کے لیئے،بعض حدیثیں بعض کی تفسیر کرتی ہیں۔