أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ لَمَسَّكُمۡ فِىۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِيۡهِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‌ ۞

ترجمہ:

اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم نے جس (تہمت) کا چرچا کیا تھا اس کی وجہ سے تمہیں بہت بڑا عذاب پہنچتا

تفسیر:

…………(النور : ١٤)

اللہ تعالیٰ نے تم کو انواع و اقسام کی نعمتیں عطا فرمائی ہیں، اور ان میں سے یہ نعمتیں بھی ہیں کہ تم کو دنیا میں توبہ کرنے کی مہلت عطا فرمائی ہے اور آخرت میں نعمت یہ ہے کہ وہ اپنے کرم سےتم کو معاف فرماد دے گا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور وہ تم کو توبہ کی توفیق نہ دیتا تو تمہارے اس سنگین جرم کی بنا پر تم کو آخرت میں سخت عذاب ہوتا۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 24 النور آیت نمبر 14