حدیث نمبر 415

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی سنتیں پڑھ لیتے تو اگر میں بیدار ہوتی تو مجھ سے باتیں کرتے ورنہ لیٹ جاتے ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ یہ حدیث بتارہی ہے کہ سنت و فرض کے درمیان گفتگو کرنے سے نہ نماز جاتی رہتی ہے نہ ثواب نماز،ہاں بہتر یہ ہے کہ دنیاوی گفتگو نہ کرے غالبًا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ صدیقہ سے کلام فرمانا دینی امور کے متعلق ہوگا اور ام المؤمنین کا اس وقت سوتا رہنا یا نماز نہ پڑھنے کے زمانہ میں ہوگا یا آپ قدرے دیر سے اٹھتی ہوں گی کیونکہ آپ پر جماعت کی پابندی تو تھی نہیں۔