بَلۡ كَذَّبُوۡا بِالسَّاعَةِ ۖ وَاَعۡتَدۡنَا لِمَنۡ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيۡرًا ۞- سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 11
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلۡ كَذَّبُوۡا بِالسَّاعَةِ ۖ وَاَعۡتَدۡنَا لِمَنۡ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيۡرًا ۞
ترجمہ:
بلکہ انہوں نے قیامت کو جھٹلایا اور جس نے قیامت کو جھٹلایا ہم نے اس کے لئے بھرتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بلکہ انہوں نے قیامت کو جھٹلایا اور جس نے قیامت کو جھٹلایا ہم نے اس کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ جب وہ (آگ) ان کو دور سے دیکھے گی تو وہ اس کی غصہ سے بپھرنے اور دھاڑنے کے آواز سنیں گے۔ اور جب ان کو زنجیروں سے جکڑ کر (دوزخ کی) تنگ جگہ میں جھونکا جائے گا، تو وہاں وہ موت کو پکریں گے۔ آج تم ایک موت کو نہ پکارو، بہت سی موتوں کو پکارو۔ (الفرقان : ١٤-١١)
سعیر کے معنی بھڑکتی ہوئی آگ ہے اور سعید بن جبیر نے کہا یہ جہنم کی ایک وادی ہے۔ (تفسیر امام ابن ابی حاتم رقم الحدیث : ١٤٩٩٨)
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 11