داہنی کروٹ پر لیٹ جائے
sulemansubhani نے Saturday، 13 June 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 432
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی فجر کی سنتیں پڑھ لے تو داہنی کروٹ پر لیٹ جائے ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہ حکم استحبابی ہے اور اس کے لیئےہے جو تہجد میں جاگتا رہا ہو تا کہ کچھ آرام کرکے فرض فجر بہ آسانی ادا کرے۔اسی لیئے علماء فرماتے ہیں کہ یہ عمل گھر میں کرے مسجد میں نہ کرے تاکہ لوگوں کو اپنی تہجد پر مطلع نہ کرے مگر خیال رہے کہ اس طرح لیٹے کے نیند یا اونگھ نہ آنے پائے ورنہ وضو جاتا رہے گا اور سنت یہ ہے کہ فجر کی سنتیں و فرض ایک وضو سے پڑھے اگر تہجد نہ پڑھنے والا بھی سنت پر عمل کرنے کی نیت سے اس وقت کچھ لیٹ جائے تو حرج نہیں۔