درخت پر دھاگے باندھنا منتیں مانگنا باطل فعل
درخت پر دھاگے باندھنا منتیں مانگنا باطل فعل
کم و پیش ہزار سال ہندؤں کے ساتھ رہے افسوس کے ساتھ انکی بہت ساری رسومات ہماری کم علم عوام میں رائج ہوگئی ان میں سے ایک رسم درخت پر جاکر دھاگے باندھنا اس امید پر کے ہماری دلی مراد پوری ہوجائے گی باطل فعل ھے۔نہایت افسوس کے ساتھ ہمارے مخالفین جہالت اور تعصب کی بنیاد پر ایسے قبیح افعال کو اعلیٰ حضرت کی جانب منسوب کرتے ہیں کہ یہ تما واہیات افعال انکی تعلیمات کا حصہ ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ھے۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اسی طرح کے ایک استفتاء کے جواب میں فرماتے ہیں کہ
یہ سب واہیات و خرافات اور جاہلانہ حماقات و بطالات ہیں ۔اور انکا ازالہ لازم ھے۔
(احکام شریعت حصہ اول ص 47 ممتاز اکیڈمی)
الله تمام مسلمانوں کو ایسے قبیح افعال کے ارتکاب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
احمدرضارضوی


