علم سے بات کرو جھالت سے نہیں
sulemansubhani نے Saturday، 13 June 2020 کو شائع کیا.
علم سے بات کرو جھالت سے نہیں
جس لڑکی کو لوگوں نے برا سمجھ لیا
کیا اسکی تقدیر کو انہوں نے معلوم کرلیا ہے کہ اس کے لئے جو لکھائی ہوئی اچھی نہیں ہے؟ کیا یہ معلوم کرلیا کہ وہ انکے حق میں اچھی نہیں ہے؟ہو سکتا ہے جسے انہوں نے برا سمجھا وہ انکے حق میں اچھا ہو اور جسے اچھا سمجھا وہ ان کے لئے برا ہو؟جب علم ہی نہیں تو جھالت پر یہ فیصلہ کیسا ؟ اللہ تعالیٰ اس عقیدہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتا ہے
عسیٰ ان تکرہوا شیئا وہو خیر لکم و عسیٰ ان تحبوا شیئا وہو شر لکم واللہ یعلم وانتم لاتعلمون
اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو،اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بری ہو،اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،
اس کا مطلب یہ کہ جب تمہیں اچھا کون اور برا کون تو اس فیصلے کو اپنے ہاتھ میں نہ لینا چاہیئے،بلکہ اللہ کے حکم اسکی چاہت اور اسکی رضا پر راضی رہنا چاہیئے