پتھر جنّتی بنائے گا
sulemansubhani نے Saturday، 13 June 2020 کو شائع کیا.
پتھر جنّتی بنائے گا
حضور سرور کائنات ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بیت اللہ کے گرد طواف نماز کی مثل ہے فرق اتنا ہے کہ تم طواف کے دوران بات توکر سکتے ہو مگر خیر کے کلمات ہی منہ سے نکالو اس کے علاوہ فضول باتیں نہ کرو۔ (ترمذی، دارمی،نسائی)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ اللہ حجرِ اسود کو قیامت کے دن ایسے اٹھائے گا کہ اس کی آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا، اس کی زبان ہو گی جس سے وہ کلام کرے گاکہ جس نے اسے حق اور سچی محبّت کے ساتھ بوسہ دیا اس کے لئے شہادت دیگا۔ (ترمذی،ابن ماجہ،دارمی)
ٹیگز:-
مولانا شاکر نوری , حضرت عبداللہ بن عباس , شہادت , حضورﷺ , طواف , بوسہ , بیت اللہ , مثل , حضور سرور کائنات ﷺ , حجرِ اسود , مولانا محمد شاکر علی نوری رضوی