حدیث نمبر 428

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت یوں تھی کہ کبھی بلند پڑھتے کبھی پست ۱؎ (ابوداؤد)

شرح

۱؎ یعنی تہجد میں کبھی بلند آواز سے قر¬أت کرتے تھے اور کبھی آہستہ آواز سے یعنی اگر تہائی میں تہجد پڑھتے تو بلند آواز سے پڑھتے اور اگر وہاں سونے والے ہوتے تو آہستہ قر¬أت فرماتے تاکہ انہیں تکلیف نہ ہو۔