أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلَّذِيۡنَ يُحۡشَرُوۡنَ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡ اِلٰى جَهَـنَّمَۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ سَبِيۡلًا۞

ترجمہ:

جو لوگ اپنے چہروں کے بل جہنم کی طرف گھسیٹ کر لائے جائیں گے ان کا بہت برا ٹھکانا ہوگا اور وہ سب سے زیادہ سیدھے راستے سے بھٹکنے والے ہوں گے ؏

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : جو لوگ اپنے چہروں کے بل جہنم کی طرف گھسیٹ کر لائے جائیں گے ان کا بہت برا ٹھکانا ہوگا اور وہ سب سے زیادہ سیدھے راستے سے بھٹکنے والے ہوں گے۔ (الفرقان : ٣٤)

حضرت انس (رض) کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ! قیامت کے دن کافر کا منہ کے بل کس طرح حشر کیا جائے گا ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس ذات نے ان کو پیروں کے بل چلایا ہے وہ ذات ان کو منہ کے بل چلانے پر بھی قادر ہے۔ (تفسیر امام ابن ابی حاتم رقم الحدیث : ١٥١٤٤ مبوعہ مکتبہ نزار مصطفیٰ مکہ مکرمہ، ١٤١٧ ھ)

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 34