طواف کرنے کا طریقہ
طواف کرنے کا طریقہ
طواف شروع کرنے سے پہلے چادر کو داہنی بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لے کہ داہنا مونڈھا کھلا رہے،اب کعبہ کی طرف منہ کر کے رکنِ یمانی کی جانب سنگ اسود کے قریب یوں کھڑا ہو کہ حجرِ اسود اور مقام ابراہیم اپنے داہنے ہاتھ کی طرف رکھے پھر طواف کی نیت کرے۔ ’’اللّٰھمّ اِنِّی اُرِیْدُطَوَا فَ بَیْتِکَ الْمحَرَّمِ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَ تَقَبَّلْہُ مِنِّیْ‘‘اس نیت کے بعد کعبہ کی طرف منہ کر کے اپنی داہنی جانب چلو، جب سنگ اسود کے مقابل ہو کانوں تک ہاتھ اس طرح اٹھائو کہ ہتھیلیاں حجر اسود کی طرف رہیں اور کہو ’’اے اللہ میں تیرے عزت والے گھر کا طواف کرنا چاہتا ہوں اس کو تو میرے لئے آسان کردے اور اس کو مجھ سے قبول کر۔ ‘‘
بِسْمِ اللّٰہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَاللّٰہ اَکْبَرُوَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَا مُ عَلیَ رَسُوْلِ اللّٰہ ﷺ۔
بنام طواف، نوافل نماز
طواف کے بعد مقام ابراہیم میں ’’ وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَقَامِ اِبْرَا ہِیْمَ مُصَلّٰے ‘‘ پڑھ کر دو رکعت نماز طواف پڑھے اور یہ نماز واجب ہے، پہلی رکعت میں ’’قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ‘‘ اور دوسری رکعت میں’’ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ‘‘ پڑھے بشرطیکہ وقت کراہت نہ ہو یعنی طلوع آفتاب، زوال آفتاب اور غروب آفتاب کا وقت نہ ہو اور نماز عصر ادا کرنے کے بعد بھی نہ پڑھے یعنی ان اوقات کو چھوڑ کر باقی اوقات میں نمازِ طواف ادا کرے اور اگران اوقات میں طواف کرے تو یہ نماز بعد میں پڑھے۔