وَكُلًّا ضَرَبۡنَا لَهُ الۡاَمۡثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّـرۡنَا تَـتۡبِيۡرًا ۞- سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 39
sulemansubhani نے Sunday، 14 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَكُلًّا ضَرَبۡنَا لَهُ الۡاَمۡثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّـرۡنَا تَـتۡبِيۡرًا ۞
ترجمہ:
اور ہم نے ہر ایک کے لئے مثالیں بیان فرمائی ہیں، پھر ہم نے ہر ایک کو تباہ و برباد کردیا
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور ہم نے ہر ایک کے لئے مثالیں بیان فرمائی ہیں پھر ہم نے ہر ایک کو تباہ و برباد کردیا۔ (الفرقان : ٣٩)
زجاج نے کہا اس کا معنی یہ ہے کہ ہم نے ہر قوم کو توحید و رسالت کے دلائل سنائے اور ایمان نہ لانے پر ان کو عذاب کی وعید سنائی اور ان پر اپنی حجت تمام کردی اس کے باوجود جب وہ ایمان نہیں لائے تو ہم نے ان پر عذاب نازل کر کے ان کو ملیا میٹ کردیا۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 39
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , سورہ الفرقان , مثالیں , تباہ و برباد