قُلۡ مَاۤ اَسۡـئَـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اَنۡ يَّـتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ۞- سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 57
sulemansubhani نے Monday، 15 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلۡ مَاۤ اَسۡـئَـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اَنۡ يَّـتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ۞
ترجمہ:
آپ کہیے کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا مگر یہ کہ جو چاہے وہ اپنے رب کی طرف راستہ کو اختیار کرلے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : آپ کہیے کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، مگر یہ کہ جو چ ہے وہ اپنے رب کی طرف راستہ کو اختیار کرلے۔ (الفرقان : ٥٧ )
یعنی میں نے تم کو جو قرآن اور اللہ تعالیٰ کا پغیام پہنچایا ہے میں اس پر کسی دنیاوی اجر کا طالب نہیں ہوں، ہاں اگر کوئی شخص اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنا چ ہے تو وہ خرچ کرسکتا ہے، یا اگر کوئی شخص میرے طریقہ کی اتباع کر کے دین اور دنیا کی بھلائی حاصل کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 57
ٹیگز:-
آپ کہیے , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , تبلیغ , رب , سورہ الفرقان , راستہ , اجرت , طلب , اختیار , Tibyan ul Quran