أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡحَـىِّ الَّذِىۡ لَا يَمُوۡتُ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِهٖ‌ ؕ وَكَفٰى بِهٖ بِذُنُوۡبِ عِبَادِهٖ خَبِيۡرَا‌۞

ترجمہ:

اور آپ اس پر توکل کیجیے جو زندہ ہے اور اس پر کبھی موت نہیں آئے گی اور اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لئے کافی ہے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور آپ اس پر توکل کیجیے جو زندہ ہے اور اس پر کبھی موت نہیں آئے گی اور اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لئے کافی ہے۔ (الفرقان : ٥٨ )

توکل کے متعلق مفصل بحث ہم آل عمران : ٥٩ ١، تبیان القرآن ج ٢ ص 431-439 میں باین کرچکے ہیں اور حمد کا معنی الفاتحہ : ١میں اور تسبیح کا معنیبنی اسرائیل : ١ میں بیان کرچکے ہیں ان کی تفسیر وہاں ملاحظہ فرمائیں۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 25 الفرقان آیت نمبر 58