وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءۡ تُمْ فِیۡہَا ؕ وَاللہُ مُخْرِجٌ مَّا کُنۡتُمْ تَکْتُمُوۡنَ﴿ۚ۷۲﴾

ترجمۂ کنزالایمان:اور جب تم نے ایک خون کیا تو ایک دوسرے پر اس کی تہمت ڈالنے لگے اور اللہ کو ظاہر کرناجو تم چھپاتے تھے۔

ترجمۂ کنزالعرفان:اور یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا پھر اس کا الزام کسی دوسرے پر ڈالنے لگے حالانکہ اللہ ظاہر کرنے والا تھااس کو جسے تم چھپا رہے تھے۔ 

{وَ اِذْ قَتَلْتُمْ: اورجب تم نے قتل کیا۔} یہاں اسی پہلےقتل کا بیان ہے جس کا اوپرواقعہ گزرا۔