*مسئلہ باغ فدک کی وضاحت*

دور حاضر میں ایک نامور شخصیت سید عبدالقادر شاہ صاحب لندن نے مسئلہ باغ فدک پر گفتگو کرتے ہوئے اہل تشیع کے موقف کو اپناتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے ایسا انداز اپنایا جس سے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مسلمانیت اور صحابیت کا انکار لازم آتا ہے. علماء و مفتیان اہلسنت نے جب یہ گفتگو سنی تو اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایکشن لیا اور ان کو ایک فتویٰ نما لیٹر لکھ کر کہا کہ وہ اپنی اس گفتگو سے فوراً رجوع کرتے ہوئے سچی توبہ کریں ورنہ معاملہ لزوم کفر سے التزام کفر میں بدل جائے گا. کافی انتظار کے بعد جب ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا تو محترم المقام حضرت العلام مفتی حافظ فضل احمد قادری مدظلہ العالی نے اپنے قلم کو حرکت دی اور “مسئلہ باغ فدک و دفاع شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ” کے نام سے یہ کتاب تالیف فرمائی اور اس مسئلے کو قرآن و حدیث و تاریخ کی معتبر کتابوں کے ساتھ ساتھ اہل تشیع کی کتب سے بھر پور دلائل کے ساتھ ثابت کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا فیصلہ باغ فدک کے بارے میں حق ہے.

عبدہ المذنب محمد شعیب رضا قادری ترابی

فدک

Masala_Bagh_e_Fidak_ki_wazahat_by_Allama_abu_hamza_faqeer_fazalahmad