ملتزم کی دعائیں

ملتزم کے پاس جائے اور قریب جو (پتھر )ہے اس سے لپٹے اوراپنا سینہ اور پیٹ اور کبھی داہنا رخسارہ اور کبھی بایاں اور کبھی اپنا چہرہ اس پر رکھے اور دونوں ہاتھ سر سے اونچے کر کے دیوار پر پھیلائے،داہنا ہاتھ دروازئہ کعبہ اور بایاں حجر اسود کی طرف پھیلائے، اوریہ دعا پڑھے : یَا وَاجِدُ یَا مَاجِدُ لاَ تُزِلْ عَنِّی نِعْمَۃًاَنْعَمْتَہَا عَلَیَّ ’’اے قدرت والے اے بزرگ تو نے مجھے جو نعمت دی اس کو مجھ سے زائل نہ فرما‘‘

سرکار مدینہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب میں چاہتاہوں جبرئیل علیہ السلام کو دیکھ لیتا ہوںکہ ملتزم سے لپٹے ہوئے دعا کررہے ہیں۔ نہایت خشوع وخضوع وعاجزی وانکساری کے ساتھ دعاکرے۔ اور اول آخر درود شریف پڑھے۔