زم زم پینے کی دعا اور طریقہ

سرکار مدینہﷺ فرماتے ہیں کہ زم زم جس نیت کے ساتھ پیا جائے وہی نیت پوری ہوتی ہے زم زم قبلہ رو کھڑے ہوکر تین سانسوں میں پینا چاہئے ہرسانس پر بسم اللہ سے شروع اور الحمد للہ پر ختم کرے۔ اور ہر بار کعبہ معظمہ کی جانب نگاہ اٹھا کر دیکھیں اوراپنے دل میں تمنا کریں جو بھی ہو اور زم زم پینے کی خصوصی دعا یہ ہے ’’اَللَّہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ عِلْماً نَافِعاً وَرِزْقاً وَّاَ سِعاً وعَمَلاً مُّتَقَبَّلاً وَشِفَائً مِّنْ کُلِّ دَا ئٍ۔ ’’اے اللہ میں تجھ سے علم نافع اور کشادہ رزق اور عمل مقبول اور ہر بیماری سے شفاکا سوال کرتا ہوں۔ ‘‘