أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے ہوئے پایا۔

حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے قوی دلیل قائم کی تو ان کے عرفی باپ اور ان کی قوم سے کوئی بات نہ بن سکی جس سے وہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی حجت کو توڑ کرسکتے اور بتوں کی عبادت پر ان کے اعتراض کو دور کرسکتے تب انہوں نے یہ کہا  فرمایا انہوں نے کہا نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ داد کو اسی طرح کرتے ہوئے پایا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 74