وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ ۞- سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 95
sulemansubhani نے Thursday، 18 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ ۞
ترجمہ:
اور ابلیس کا سارا لشکر بھی
نیز فرمایا اور ابلیس کا سارا لشکر بھی۔ ابلیس کے سارے لشکر سے مراد جن اور انس میں اس کے پیرو کار ہیں اور زیادہ ظاہر یہ ہے کہ اس سے مراد شیاطین ہیں، کیونکہ شیاطین نے ہی مشرکین کو بتوں کی عبادت کرنے پر اکسایا تھا اور اس سے مراد یہ ہے کہ مشرکین جن کے بہکانے اور ورغلانے میں آ کر بتوں کی عبادت کرتے تھے آج وہ بہکانے والے، وہ بت اور ان کی پرستش کرنے والے سب دوزخ کے عذاب میں گرفتار ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 95
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , دوزخ , القرآن , ابلیس , سورہ الشعراء