ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ ۞- سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 120
sulemansubhani نے Friday، 19 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ ۞
ترجمہ:
بعدازاں باقی تمام لوگوں کو ہم نے غرق کردیا ،
اس آیت میں فرمایا ہے ہم نے باقی لوگوں کو غرق کردیا، اس سے معلوم ہوا کہ حضرت نوح (علیہ السلام) کو تمام روئے زمین کے لوگوں کے لئے رسول بنایا تھا اور یہ طوفان تمام روئے زمین پر آیا تھا اور حضرت نوح کے متبعین کے سوا روئے زمین کے تمام لوگوں کو غرق کردیا تھا اسی لیء فرمایا ہے ہم نے باقی لوگوں کو غرق کردیا جب کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے قصہ میں فرمای تھا ہم نے دوسروں کو غرق کردیا یعنی فرعونیوں کو۔ حضرت نوح (علیہ السلام) کی قوم پر جو طوفان آیا تھا اس کی تفصیل ہمھود : ٤٨–٣٧ میں بیان کرچکے ہیں اس کو جاننے کے لئے سورة ھود کی ان آیات کا مطالعہ فرمائیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 120
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , القرآن , حضرت نوح , سورہ الشعراء , غرق