أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

پس تو میرے اور ان کے درمیان آخری فیصلہ کر دے اور مجھے اور ان لوگوں کو نجات دے دے جو میرے ساتھ ایمان لانے والے ہیں ،

حضرت نوح نے دعا کی : تو میرے اور ان کے درمیان آخری فیصلہ کر دے، اس سے حضرت نوح کی مراد یہ تھی کہ تو ان کے اوپر عذاب نازل فرما، کیونکہ اس کے بعد حضرت نوح نے یہ دعا کی : اور مجھے اور ان لوگوں کو نجات دے دے جو میرے ساتھ ایمان لانے والے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 26 الشعراء آیت نمبر 118