تین چیزوں کی وصیت
sulemansubhani نے Wednesday، 24 June 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 500
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں مجھے میرے محبوب نے تین چیزوں کی وصیت کی ہر ماہ میں تین روزوں کی ۱؎ چاشت کی دو رکعتوں کی اور یہ کہ سونے سے پہلے وتر پڑھا کروں ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ شروع مہینہ میں ایک روزہ ،درمیان میں ایک ،آخر میں ایک ،یا ہر عشرہ کے شروع میں ایک روزہ یا ہر مہینہ کی تیرھویں چودھویں پندرھویں کے روزے تیسرا احتمال زیادہ قوی ہے۔
۲؎ اس لیئے کہ آپ بہت رات گئے تک دن کی سنی ہوئی حدیثیں یاد کرتے تھے۔دیر میں سوتے اس لیئے تہجد کو اٹھنا مشکل ہوتا۔(مرقاۃ و اشعہ)اس سے معلوم ہوا کہ دینی طلبہ کے لیئے یہی بہتر ہے کہ رات گئے تک علم میں محنت کریں اور وتر عشاء کے ساتھ پڑھ لیا کریں ان کے لیئے سبق یاد کرنا تہجد سے افضل ہے۔خیال رہے کہ بعض صحابہ کرام خصوصًا ابوہریرہ قرآن کی طرح احادیث یاد کرتے تھے۔