اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۞- سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 78
sulemansubhani نے Thursday، 25 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۞
ترجمہ:
بیشک آپ کا رب اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا اور وہ بہت غالب ‘ بہت علم والا ہے
بے شک آپ کا رب ان اختلاف کرنے والے بنو اسرائیل کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمادے گا ‘ اور وہ برحق فیصلہ کرنے والا ہے ‘ اور وہ غالب ہے اس کے فیصلہ کو کوئی مسترد نہیں کرسکتا اور وہ عالم ہے اس کو فریقین کے مقدمہ کی تمام جزئیات کا علم ہے ‘ اور کوئی پہلو اس سے مخفی نہیں ہے۔ (النمل : ٧٨)
القرآن – سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 78