فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِؕ اِنَّكَ عَلَى الۡحَـقِّ الۡمُبِيۡنِ ۞- سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 79
sulemansubhani نے Thursday، 25 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِؕ اِنَّكَ عَلَى الۡحَـقِّ الۡمُبِيۡنِ ۞
ترجمہ:
سو آپ اللہ پر بھروسہ کیجئے ‘ بیشک آپ کھلے ہوئے حق پر ہیں
سو آپ اللہ پر بھروسہ کیجئے اور ان کی دشمنی اور مخالفت کی پرواہ نہ کیجئے ‘ توکل کا معنی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا اور اپنے معاملہ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کردینا ‘ اور اس کے ماسوا سے امید نہ رکھنا اور ان سے اعراض کرنا ‘ اللہ پر تولکل کرنے کے بعد دل کو سکون مل جاتا ہے اور مصیبت اور پریشانی کے نازل ہونے پر بھی اس کا اطمینان ختم نہیں ہوتا ‘ پھر اللہ تعالیٰ نے توکل کی وجہ بیان فرمائی ہے کہ آپ کا موقف برحق ہے اور آپ نے اس کو دلائل ہے واشگاف کردیا ہے اور آپ اللہ عزوجل کی حفاظت اور اس کی نصرت کے سائے میں ہیں۔ (النمل : ٧٩)
القرآن – سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 79
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , القرآن , اللہ , اللہ تعالیٰ , حق , سورہ النمل , بھروسہ