وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 90
sulemansubhani نے Thursday، 25 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ برائی لے کر آئیں گے تو ان کو منہ کے بل دوزخ میں گرا دیا جائے گا “ اور تم کو ان ہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
اس کے بعد فرمایا : اور جو لوگ برائی لے کر آئیں گے تو ان کو ان کے منہ کے بل دوزخ میں گرا دیا جائے گا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ النمل : ۸۹میں الحسنہ ( نیکی) سے مراد لا الہٰ الا اللہ ہے اور النمل : ۹۰ میں السیہ سے مراد شرک ہے۔ حضرت ابن عباس ‘ مجاہد ‘ عطا ‘ قتادہ اور حسن بصری وغیرہم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ (جامع اللنیان جز ٢٠ ص ٣٠۔ ٨٢‘ مطبوعہ دا الفکر بیروت ‘ ٥١٤١ )
القرآن – سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 90
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , حضرت ابوہریرہ , تبیان القرآن , دوزخ , القرآن , برائی , سورہ النمل , لوگ , بدلہ , کاموں , منہ , بل