وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 85
sulemansubhani نے Thursday، 25 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور ان کے ظلم کرنے کی وجہ سے ان پر قول ( عذاب) واقع ہوچکا ‘ سو اب وہ کچھ نہیں بولیں گے
تفسیر:
اور جب ان کے ظلم کرنے کی وجہ سے یعنی ان کے شرک کرنے کی وجہ سے ان پر عذاب واقع ہوجائے گا تو وہ کوئی بات نہیں کرسکیں گے ‘ کیونکہ ان کے پاس اپنے شرک اور دیگر برے اعمال پر کوئی عذر ہوگا نہ کوئی دلیل ہوگی ‘ اور اکثر مفسرین نے یہ کہا ہے کہ ان کے مونہوں پر مہر لگادی جائے گی اس لیے وہ کوئی بات نہیں کرسکیں گے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 27 النمل آیت نمبر 85
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , ظلم , قول , سورہ النمل