حدیث نمبر 517

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر پڑھتے تھے جن میں مفصل کی نو سورتیں پڑھتے تھے ہر رکعت میں تین تین سورتیں پڑھتے تھے جن کے آخر میں قل هو الله احد تھی ۱؎(ترمذی)

شرح

۱؎ یعنی آپ وتر تین رکعت ایک سلام سے پڑھتے تھے جیسا کہ اوپر ذکر ہوا ان تینوں رکعتوں میں قصار و مفصل کی نو سورتیں اس طرح پڑھتے تھے کہ ہر رکعت میں تین سورتیں یہ معنی ظاہر ہیں تیسری رکعت میں جو تین سورتیں پڑھتے ان میں آخری سورت “قُلْ ہُوَ اللہُ “ہوتی تھی۔شارحین نے اس حدیث کے اور بھی مطلب بیان کیے مگر یہ مطلب زیادہ ظاہر ہے۔