عرس تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق چند گزارشات

امسال تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کا دوسرا عرس مبارک منایا جا رہا ہے… لاک ڈاؤن کی ان گھڑیوں میں گزارش ہے کہ:

1- عرس حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت سے گھروں میں فاتحہ خوانی کریں- ایصال ثواب کا نذرانہ پیش کریں-

2- سُنّی مدارس کا تعاون کریں اور مسلک اعلیٰ حضرت کو فروغ دیں-

3- حضور تاج الشریعہ کی بارگاہِ مبارک میں ایصال ثواب کی نیت سے اہلسنت کی کتابیں مثلاً تمہید ایمان از اعلیٰ حضرت، جاء الحق از مفتی احمد یار خان نعیمی، بہار شریعت از صدرالشریعہ، قانون شریعت از مفتی شمس الدین جونپوری، سیرت مصطفیٰ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم، جنتی زیور از مولانا عبدالمصطفیٰ اعظمی، زلزلہ از علامہ ارشد القادری وغیرہ؛ طلبہ اور غریب بھائیوں میں تحفتاً پیش کریں-

4- مدرسہ کے کسی ایک طالب علم/طالبہ کا تعلیمی خرچ اپنے ذمہ لے لیں-

5- کسی بیوہ ضرورت مند خاتون کو وظیفہ مقرر کر دیں-

6- کسی بیمار غریب بھائی/بہن کی طبی امداد اپنے ذمہ لے لیں-

7- کسی غریب بے روزگار کو برسرِ روزگار کرنے کے لیے ہیلپ کر دیں-

مزید بہت کچھ طریقے سوچے جا سکتے ہیں؛ جن کے ذریعے بارگاہِ حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ میں عقیدت کی نذریں اور محبتوں کے توشے پیش کیے جا سکتے ہیں… اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین و سنیت پر استقامت عطا فرمائے- تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ کے فیضانِ کرم سے مالا مال فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم-

ترسیل فکر صالح : نوری مشن مالیگاؤں انڈیا

26 جون 2020ء