وَاسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُوۡدُهٗ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اِلَـيۡنَا لَا يُرۡجَعُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 39
sulemansubhani نے Friday، 26 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُوۡدُهٗ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اِلَـيۡنَا لَا يُرۡجَعُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور فرعون نے اور اس کے لشکروں نے ناحق زمین میں تکبر کیا اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے
فرمایا : اور فرعون نے اور اس کے لشکروں نے ناحق زمین میں تکبر کیا اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے۔
یعنی انہوں نے زمین میں فساد برپا کیا اور کمزور لوگوں پر ظلم کیا اور ان کا یہ عقیدہ تھا کہ نہ قیامت نے آنا ہے اور نہ حشر ہوگا۔
فصب علیھم ربک سوط عذاب۔ ان ربک لبا لمرصاد۔ (الفجر : ٤١۔ ٣١) آخر کار آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑابرسیایا۔ بیشک آپ کا رب ( ان کی) گھات میں تھا۔
القرآن – سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 39
ٹیگز:-
Quran , تبیان القرآن , زمین , القرآن , گمان , تکبر , فرعون , سورہ القصص , ناحق , Tibyan ul Quran , لشکروں , Allama Ghulam Rasool Saeedi
[…] اوراسی وجہسے اس آیت میں فرمایا : سو ہم نے فرعون کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا ‘ پھر ہم نے ان سب کو دریا میں ڈال دیا۔ […]