الفصل الثانی

دوسری فصل

حدیث نمبر 526

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ مسلسل ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور نماز فجر میں قنوت پڑھی ۱؎ جب آخری رکعت میں سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہ کہتے تو بنی سلیم کے کچھ قبیلوں رعل و ذکوان اور عصیہ پر بددعا کرتے اور پیچھے والے آمین کہتے ۲؎(ابوداؤد)

شرح

۱؎ یعنی پانچوں نمازوں میں آخری رکعت کے رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی۔غالب یہ ہے کہ جہری نمازوں میں قنوت نازلہ بھی آواز سے پڑھی اور آہستہ نمازوں میں قنوت نازلہ بھی آہستہ مگر یہ سب کچھ منسوخ ہوچکا۔

۲؎ معلوم ہوا کہ قنوت نازلہ صرف امام پڑھتا تھا،مقتدی صرف آمین ہی کہتے تھے،اب بھی اگر پڑھنا پڑ جائے تو یہی ہوگا۔