156۔ رات کو سوتے وقت کے عملیات

وظیفہ: سرکارِ اعظم ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت علی ص سے ارشاد فرمایا کہ اے علی  رات کو روزانہ پانچ کام کرکے سویا کرو:

(۱) چار ہزار دینار صدقہ کرکے سویا کرو (۲)جنت کی قیمت ادا کرکے سویا کرو

(۳)دو لڑنے والوں میں صلح کرواکر سویا کرو (۴)ایک حج کرکے سویا کرو

حضرت علی ص نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ یہ امر محال ہیں کب بن سکیں گے پھر سرکارِ اعظمﷺ نے فرمایا کہ:

۱) چار مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو اسکا ثواب چار ہزار دینار صدقہ دینے کے برابر ہوگا۔

۲) تین مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھ کر سویا کرو قرآن مجید مکمل پڑھنے کے برابر ثواب ہوگا۔

۳) دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر سویا کرو جنت کی قیمت ادا ہوگی۔

۴) دس مرتبہ استغفار پڑھ کر سویا کرو لڑنے والوں میں صلح کروانے کے برابر ثواب ہوگا۔

۵) چار مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھ کر سویا کرو ایک حج کے برابر ثواب ہوگا۔

اس پر حضرت علی ص نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ اب تو میں روزانہ یہی عملیات کرکے سویا کروں گا۔