نماز چاشت کتنی
sulemansubhani نے Tuesday، 30 June 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 544
روایت ہے حضرت معاذہ سے فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز چاشت کتنی پڑھتے تھے فرمایا چار رکعتیں اور جو اﷲ چاہتا وہ پڑھتے تھے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی آپ نے نماز چار رکعت سے کبھی کم نہ پڑھی،ہاں کبھی زیادہ کردیتے۔امام غزالی نے احیاء العلوم میں فرمایا کہ ان رکعتوں میں والشمس،واللیل،والضحٰی،الم نشرح پڑھے۔
ٹیگز:-
حدیث , نماز , نبی کریم , نبی کریم ﷺ , حضرت عائشہ , سیدہ عائشہ صدیقہ , نار , حضرت معاذہ , چاشت , نماز چاشت