🌄 دنیا آپ بھلے کمائیں ، خوب خوب کمائیں پر خوب کر کے کمائیں ۔

حضرت سیدنا أَبِو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نے ، رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کا فرمان روایت کیا ہے ۔
: مَنْ طَلَبَ الدُّنْيَا حَلَالًا اسْتِعْفَافًا عَنِ الْمَسْأَلَةِ وَسَعْيًا عَلَى أَهْلِهِ وَتَعَطُّفًا عَلَى جَارِهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجْهُهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَمَنْ طَلَبَ الدُّنْيَا حَلَالًا مُفَاخِرًا مُكَاثِرًا مُرَائِيًا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ .
📘 جامع السنة و شروحها بحوالہ متعدد کتب حدیث

🌻 جس نے دنیا طلب کی ( تین خصلتوں کے ساتھ )
♤ حلال
☆ کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے سے بچنے کے لیئے
☆ اپنے اہل و عیال کے نفقات کی تگ و دو کی خاطر
☆ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ لطف و مہربانی کرنے کی نیت سے

تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں کے چاند کی مانند چمک رہا ہو گا ۔
اور جس نے دنیا طلب کی
< بالکل حلال طرح سے مگر
• اظہار فخر کے لیئے
• دوسروں سے کثرت بڑھانے کے لیئے
• دکھلاوا اور ریا کاری کے لیئے ،
وہ اللہ کی بارگاہ میں پہنچے گا اس حال میں کہ اللہ اس پر غضب ناک ہو گا ۔

فقیر خالد محمود یہ عرض کرتا ہے کہ
🖋 نیت کی اہمیت و افادیت و ضرورت و فضیلت کو جان لیں اور ہر عمل سے پہلے اچھی نیتیں ضرور کر لیں
🖋 حلال طریقوں سے دولت کمانا ، بس نیت درست نہ ہونا غضب الہی کا موجب ہے تو حرام ذرائع سے حاصل کی گئی متاع دنیا کا وبال کس قدر ہولناک ہوگا ۔
🙏 اللہ رب العالمین، امت محمدیہ کے ہر ہر فرد کا رب ، اپنے حبیب کی اس امت پر خاص فضل و کرم فرماتے ہوئے حلال، طیب ، بابرکت اور اپنی مکمل رضا کا موجب رزق واسع عطا فرمائے آمین آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

✒ از قلم شیخ الحدیث و التفسیر حضرت مولانا مفتی خالد محمود صاحب مہتمم ادارہ معارف القران کشمیر کالونی کراچی خادم جامع مسجد حضرت سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا مصطفی آباد پھالیہ منڈی روڈ منڈی بہاؤالدین