أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَوۡمَ يَغۡشٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَمِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِهِمۡ وَيَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

اس دن ان کو عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پیروں کے نیچے سے ڈھانپ لے گا اور (اللہ) فرمائے گا جو کچھ تم کرتے تھے (اب اس کا) مزہ چکھو

جس طرح دنیا میں ان کو حرص نے اور شہوت نے اور تکبر اور حسد نے اور غضب نے اور کینہ نے ڈھانپ رکھا تھا اور ان کے تمام اقوال ‘ افعال اور احوال نفس کی ان صفات ذمیمہ کے تابع ہوتے تھے ‘ تکبر ‘ غضب ‘ حسد اور کینہ ان کے اوپر سے ان پر حاوی تھا اور حرص اور شہوت نیچے سے ان پر غالب تھی اس کی سزا میں دوزخ کی آگ ان کو ان کے اوپر اور ان کے نیچے سے ڈھانپ لے گی۔

القرآن – سورۃ نمبر 29 العنكبوت آیت نمبر 55