زبان کا صحیح استعمال کرو

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اعظم ﷺ نے فرمایا ابن آدم کا ہر کلام اس کے لئے وبال ہے اسکو اسکا کوئی نفع نہیں ملتا سوائے نیکی کا حکم کرنے اور برائی سے روکنے اور ذکر الٰہی کے۔ (ابن ماجہ)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!زبان کوبند رکھنا یہ نہایت ہی مشکل امر ہے لہٰذا زبان سے کوئی ایسا جملہ نہ نکالیں جس کا دنیا و آخرت میں کوئی فائدہ نہ ہو اور ہر وہ کلام جس میں بھلائی نہ ہو وہ وبال ہے اور بہترین کلام زبان سے ادا ہونے والے کون سے ہیں ؟تو فرمایا کہ نیکی کا حکم کرنا، برائی سے روکنا اور اللہ عزوجل کا ذکر کرنا تو میرے پیارے آقاﷺکے پیارے دیوانو! نیکی کا حکم دیتے رہو اور برائیوں سے روکتے رہوساتھ ہی ساتھ اللہ عزوجل کا ذکر کرتے رہو۔ اللہ تعالیٰ ہم کو اسکی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ