لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ ۙۚ وَلِيَتَمَتَّعُوۡاۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 29 العنكبوت آیت نمبر 66
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ ۙۚ وَلِيَتَمَتَّعُوۡاۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ۞
ترجمہ:
تاکہ وہ ان تمام نعمتوں کی ناشکری کریں جو ہم نے ان کو دی ہیں اور (اس دنیا سے عارضی) فائدہ اٹھائیں پس وہ عنقریب جان لیں گے
اس کے بعد فرمایا : تاکہ وہ ان تمام نعمتوں کی ناشکری کریں جو ہم نے ان کو دی ہیں اور (اس دنیا سے عارضی) فائدہ اٹھائیں پس وہ عنقریب جان لیں گے (العنکبوت : ٦٦)
اس آیت کی تفسیر میں دو قول ہیں ایک یہ ہے کہ یہ لام ” کے “ ہے ‘ یعنی وہ شرک اس لئے کرتے ہیں تاکہ وہ اس سے اللہ تعالیٰ کی ناشکری کے راستے پر چلیں اور دوسرا قول یہ ہے کہ یہ لام امر ہے یعنی انہوں نے شرک کیا ہے تو اب انہیں چاہیے کہ وہ اللہ کی ناشکری کریں اور یہ امر تہدید اور وعید کے لئے ہے جیسے فرمایا :
تم جو چاہو کرو ‘ وہ تمہارے سب کاموں کو دیکھنے والا ہے (حم السجدۃ : ٤٠ )
القرآن – سورۃ نمبر 29 العنكبوت آیت نمبر 66