مسجد “آیا صوفیا” کی بحالی

خلافت عثمانیہ کی عظیم یادگار مسجد ” آیا صوفیا ” کو ترک صدر طیب اردغان کی طرف سے بحال کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر ،،، 86 سال کے بعد جب دوبارہ اذان گونجی تو اس تاریخی لمحے پر تمام اہل حق مسکرا اٹھے، خوشی کے اِس موقعے پر…. گلہائے تہنیت =====

دیں نے زندگی پائ ، حق نے اک خوشی پائ

مومنوں کی آنکھوں نے تازہ روشنی پائ

شان لوٹ آئ ہے صوفیا کے ایواں کی

پھر سے اُس کی مٹی نے تابِ بندگی پائ

صوفیا سے چمکی ہے راہِ قبلۂ اول

عزمِ فتحِ اقصٰی نے اور پختگی پائ

طیب اردگاں تجھ پر جان و دل نچھاور ہیں

تیری فکر میں ہم نے دین پروری پائ

حق پرست دنیا میں اے فریدی ہیں خوشیاں

کفر کے شبستاں میں ہم نے کھلبلی پائ

از فریدی صدیقی مصباحی مسقط

+96899633908