محفل میں فرشتوں کی حاضری

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کوئی جماعت ذکر الٰہی کے لئے بیٹھتی ہے تو فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں۔ رحمت انکو ڈھانپ لیتی ہے سکون واطمینان کی دولت ان کے لئے نازل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کاتذکرہ ان فرشتوں میں فرماتا ہے جو اس سے قریب ہوتے ہیں۔ (مسلم شریف)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! دنیا میں انسان دوست واحباب سے مل کر بیٹھنا اور کچھ نہ کچھ گفتگو کرنا پسند کرتا ہے۔ کوئی دنیوی گفتگو کرتاہے کوئی لہو ولعب کی باتیں کرتا ہے غرض کہ ہرشخص اپنے ساتھیو ں کے ذوق کے مطابق گفتگو کرتاہے لیکن وہ خوش نصیب بندے جو مل کر صرف اسلئے بیٹھتے ہیں کہ اللہ عزوجل کا ذکر کریںاسکے پیارے حبیب اکا ذکر کریں تو اللہ عزوجل کے معصوم فرشتے جو رحمت کے فرشتے ہیں انھیں گھیر لیتے ہیں، رحمت الٰہی ان کو ڈھانپ لیتی ہے سکون واطمنان کی دولت ان کیلئے نازل ہوتی ہے اور اللہ عزوجل ان کا تذکرہ فرشتوں کے درمیان فرماتاہے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ شرف نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ