يُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ وَيُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ؕ وَكَذٰلِكَ تُخۡرَجُوۡنَ۞- سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 19
sulemansubhani نے Sunday، 12 July 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ وَيُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ؕ وَكَذٰلِكَ تُخۡرَجُوۡنَ۞
ترجمہ:
وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے ‘ اور زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم (قبروں سے) نکالے جائو گے
اس کے بعد فرمایا : وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم (قبروں سے) نکالے جائو گے (الروم : ١٩)
اس آیت میں بھی حشر و نشر پر دلیل ہے جس طرح وہ مردہ زمین کو دوبارہ زندہ کردیتا ہے اسی طر مردہ انسانوں کو بھی دوبارہ زندہ فرمائے گا ‘ اس کی مزید تفسیر آل عمران : ٢٧ میں ملاحظہ فرمائیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 19
[…] اس سے پہلی آیت میں فرمایا تھا جس طرح وہ مردہ زمین کو دوبارہ زندہ کردیتا ہے اسی طرح وہ مردہ انسانوں کو بھی دوبارہ زندہ فرمائے گا ‘ اور اس رواں رکوع میں جتنی آیات ہیں ان سب میں بھی یہی دلائل دیئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے بعد تمام مردہ انسانوں کو دوبارہ زندہ فرمائے گا اور اس کے ساتھ یہ دلائل بھی ہیں کہ یہ پوری کائنا تک کوئی اتفاقی حادثہ ہے نہ بہت سے خدائوں کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے بلکہ یہ کائنات اس خدائے واحد کی تخلیق کا عظیم شاہکار ہے ‘ اس مطلوب پر اللہ تعالیٰ نے پہلے انسان کی پیدائش سے استدلال فرمایا ہے۔ […]