أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ رَزَقَكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ‌ ؕ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآئِكُمۡ مَّنۡ يَّفۡعَلُ مِنۡ ذٰ لِكُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ۞

 ترجمہ:

اللہ نے ہی تم کو پیدا کیا ‘ پھر تم کو رزق دیا ‘ پھر تم کو موتدے گا ‘ پھر تمہیں زندہ کرے گا ‘ کیا تمہارے بنائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کوئی کام کرسکے ‘ اللہ ان تمام چیزوں سے پاک اور بلند ہے جن کو وہ اس کا شریک قراردیتے ہیں

اس کے بعداللہ تعالیٰ نے اس سے اپنی تنزیہ بیان کی کہ کوئی اس کا شریک ہو ‘ یا اس کی کوئی ضد ہو ‘ یا اس کی بیوی ہو یا اس کی اولاد ہو ‘ اور فرمایا اللہ نے تم سب کو پیدا کیا وہ تم سب کو رزق دیتا ہے ‘ پھر تم سب پر موت طاریک رے گا ‘ پھر تم سب کو زندہ کرے گا ‘ پھر یہ چیلنج فرمایا کہ جن کو تم اللہ تعالیٰ کا شریک کہتے ہو کیا ان میں سے کوئی ان کاموں کو کرسکتا ہے !

القرآن – سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 40