فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 52
sulemansubhani نے Saturday، 18 July 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ۞
ترجمہ:
پس بیشک آپ مردوں کو نہیں سناتے اور نہ آپ بہروں کو پکار سناتے ہیں جب وہ (بہرے) پیٹھ موڑ کر جارہے ہوں
اس کے بعد فرمایا : بیشک آپ مردوں کو نہیں سناتے ‘ یہ آیتالنمل : ٨٠ میں گزر چکی ہے ‘ بعض لوگ اس سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ مردے قبر میں نہیں سنتے ‘ ہم نے سماع موتی پر مفصل بحث تبیان القرآن ج ٤ ص ٥٨٩۔ ٥٧٦ میں کی ہے وہاں ملاحظہ فرمائیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 52
ٹیگز:-
القرآن , مردوں , بیشک , نہیں , پکار , بہروں , سماع موتی , Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن