أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَئِنۡ اَرۡسَلۡنَا رِيۡحًا فَرَاَوۡهُ مُصۡفَرًّا لَّظَلُّوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ يَكۡفُرُوۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

اور اگر ہم تیز ہوا بھیج دیں پھر وہ اپنی کھیتیوں کو زرد پائیں تو وہ ضرور اس کے بعد ناشکری کریں گے

پھر فرمایا : اگر ہم تیز ہوائیں بھیج دیں پھر وہ کھیتیوں کو زرد پائیں تو وہ ضرور اس کے بعد ناشکری کریں گے۔

اس سے پہلے فرمایا تھا اگر ان سے بارش روک لی جائے تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں اور جب ان پر بارش نازل ہو تو وہ خوش ہوجاتے ہیں ‘ اب فرمایا اگر ان پر تیز ہوائیں بھیج دی جائیں تو وہ ناشکری کریں گے ‘ چونکہ ان کا اللہ پر ایمان نہیں ہے اس لیے وہ اللہ سے اچھی امید رکھتے ہیں نہ مصائب پر صبر کرتے ہیں نہ نعمتوں پر شکرادا کرتے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 30 الروم آیت نمبر 51