انبیاء کرام کی میراث کیوں نہیں ہوتی؟

🤔🤔🤔

انبیاء کرام علیھم السلام کی میراث نہ ہونے کی ایک اہم وجہ انبیاء کرام علیھم السلام کا حیات ظاہری سے متصف ہونا ہے اور یہ بات ظاہر ہے کہ میراث مردہ کی ہوتی ہے زندہ کی نہیں ہوتی ہے

چناچہ شیخ محقق شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں

انبیاء کرام علیھم السلام کی عدم میرث کا مبنی انکی حیات ہے خصوصا سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ابدیہ اور میراث مردوں کی ہوتی ہے نہ کہ زندوں کی

(مدراج النبوۃ جلد 2ص 519)

لہذا جو مال آپکے ملک رہا ہے آج بھی آپکی ملکیت میں ہے جیسے ظاہری حیات میں تھا اور وارثوں میں منتقل نہیں ہوا

صاحب تلخیص شافعی لکھتے ہیں

جو مال حضور علیہ السلام کی ملک رہا آج بھی حضور علیہ السلام کہ ملک میں ہے جس طرح ظاہری حیات میں تھا وہ وارثوں میں منتقل نہیں ہوا جسطرح دیگر اموات میں ہوتا ہے یہ قول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سیرت کہ موافق ہے جس پر انہوں نے حضور علیہ السلام کی املاک کے بارے میں عمل کیا

(مدارج النبوۃ جلد 2ص 521)

✍🏻وقار رضا القادری العطاری