تووضو بھی نہیں ہوگا۔

مسئلہ: عورتیں دوپٹہ باندھے ہوتی ہیں وضو کرتے وقت وہ دوپٹے کے اُوپر ہی مسح کرلیتی ہیں یہ مسح بھی نہیں ہوگا۔

مسئلہ : عورتیں جب حالتِ احرام میں ہوتی ہیں مثلاً حج کے موقعہ پر احرام کی حالت میں ہوتی ہیں اُنہیں کسی نے یہ بتادیا کہ احرام ایسے باندھاجائے کہ اس کو نہ ہٹایا جائے ورنہ احرام ٹوٹ جائے گا یہ بات غلط ہے ۔ عورتیں حالتِ احرام میں وضو کریں تو انہیں چاہیے کہ وہ چادر کو ہٹا کر سرکا مسح کریں ورنہ سر کا مسح نہیں ہوگا جب مسح نہ ہوا تو وضو بھی نہ ہوگا لہٰذا پھر ہماری بہنوں کے طوافِ زیارت، طوافِ کعبہ ان سب کاموں کا کیا بنے گا اِسی طریقہ سے اگر حج میںکیا توحج کا کیا بنے گا؟لہٰذا کوشش کرکے چادر ہٹا کر مسح کیا جائے۔