أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۞

ترجمہ:

یہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے نازل کی ہوئی کتاب ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے

قرآن مجید کی مختلف النوع ہدایات 

یہ کتاب تمام جہانوں کے رب کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے ‘ اس میں کوئی شک نہیں ہے ‘ یعنی اس کے اللہ کی طرف سے نازل ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب اس لیے نازل کی کہ لوگوں پر اس کی تلاوت کی جائے اور ان کو یہ بتایا جائے کہ اگر وہ اس کتاب کے احکام پر عمل کریں گے تو دنیا میں ان تعریف اور تحسین ہوگی اور آخرت میں ان کو اجر وثواب ملے گا ‘ اور اگر وہ اس کتاب کے احکام کی خلاف ورزی کریں گے تو دنیا میں ان ملامت جائے گی اور ان کی مذمت ہوگی اور وہ ایک صالح معاشرہ کے رکن نہیں بن سکیں گے اور آخرت میں ان پر عتاب اور عذاب ہوگا ‘ اور جو عباد خواص ہیں وہ اس کتاب کے اسرار پر عمل کرکے اپنے دلوں کو تجلیات الہٰیہ کے لیے آئینہ بنالیں گے اور الہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 32 السجدة آیت نمبر 2