مولانا مفتی محمد فاروق خان رضوی اور عوام اہل سنت کی طرف سے علماء اہل سنت سے چند معروضات
عوام اہل سنت کی طرف سے غیر جانب دارانہ طور پر کام اکابرین اہل سنت اور خصوصا ہمارے وہ علماء کرام جنہیں حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد
اشرف آصف جلالی صاحب کے موقف سے تخت اختلاف ہے مثلا : حضرت علامہ سید عرفان مشہدی صاحب ،علامہ سعید اسد صاحب
علامہ حنیف قریشی صاحب حضرت علامہ سید مظفرحسین شاہ صاحب وغیرہ ان علماء کرام سے چند معروضات بشکل سوالات عرض کر رہا ہوں
گزارش ہے کہ ان صاحبان میں سے کوئی بھی ایک ہماری معروضات کا جواب دے کر ہم عوام اہل سنت کی بے چینی کا ازالہ فرمائے اور
عقیدہ اہل سنت کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرمائے ۔ چند معروضات یہ ہیں :
سوال نمبر: 1 عقید اہل سنت کے مطابق معصوم عن الخطا کون کون ہیں؟ اور محفوظ عن الخطاء کون کون ہیں؟
سوال نمبر 2: عقیدہ اہل سنت کے مطابق اہل بیت اطہامحفوظ عن الخطاء ہیں یا معصوم عن الخطاء ہیں؟
سوال نمبر 3: اگرکوئی شخص اہل بیت اطہار کو معصوم عن الخطاءسمجھتا ہے اس پر عقیدہ اہل سنت کے مطابق کیا حکم ہے؟
سوال نبره … اہل بیت اطہار معصوم عن الخطاء ہیں: قرآن و احادیث و کتب اہل سنت سے واضح فرمائیں؟
سوال نمبر 5: اہل تشیع جس معنی و مفہوم میں اہل بیت اطہار ومعصوم مانتے ہیں اور ہم اہل سنت و جماعت جس معنی ومفہوم میں انبیاء کرام
کومعصوم مانتے ہیں ، ان میں کیا فرق ہے؟
سوال نمبر 6: خطائے اجتہادی کیا اہل بیت سے ممکن ہے یانہیں ؟ عدم امکان پر عقیدہ اہل سنت و کتب آئمہ کے دلائل پیش فرمائیں۔
سوال نمبر 7: اگر کوئی شخص جو اہل سنت ہونے کا دعویدار ہے اور اہل بیت کرام کی طرف خطائے اجتہادی کی نسبت کرتا ہے تو اس پر عند
الشرع کیا حکم ہوگا؟ آیا وہ کافر ہے ؟ بد مذہب ہے؟ گمراہ ہے یا فاسق معلن ہے؟ قرآن واحادیث نیز عقیدہ اہل سنت، کتب آئمہ اہل سنت |
کے دلائل سے حکم بیان فرمائیں۔
سوال نمبر 8: آیت تطہیر سے عصمت ثابت ہے تو خطائے اجتہادی کے متضاد ہے یانہیں ؟ اگر ہے تو جن محدثین ومفسرین نے انبیاء کرام
کی طرف باوجود عصمت کے خطائے اجتہادی کی نسبت کی ہے ان پر کیا حکم شرع ہو گا ؟ جبکہ بالاتفاق انبیا کرام معصوم ہیں۔
اہم گزارش یہ ہے کہ براہ کرم براہ کرم ان سوالات کے جوابات حکایات ضعیف روایات و احادیث فضائل و مناقب سے منطقی طور پر نہ دیں
بلکہ قرآن و احادیث و کتب اہل سنت سے صریح قطعی علی الدلالت دلائل سے دینے کی زحمت فرمائیں۔ عوام اہل سنت کی تشویش اور بے چینی کو
رفع فرمائیں۔
والسلام علیکم ورحمة الله و برکاتہ
علامه مفتی فاروق خان رضوی انڈیا