جمعہ میں ایک گھڑی
sulemansubhani نے Sunday، 26 July 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 587
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جمعہ میں ایک گھڑی ہے جسے بندہ مؤمن نہیں پاتا کہ اس میں اﷲ سے خیر مانگے مگر اﷲ اسے وہ ضرور دیتا ہے ۱؎(مسلم،بخاری)مسلم نے زیادہ کیا فرمایا وہ چھوٹی سی گھڑی ہے۔اورمسلم،بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ فرمایا جمعہ میں ایک ساعت ہے جسے مسلمان نہیں پاتا کہ کھڑا ہو ا نماز پڑھتا ہو اﷲ سے خیر مانگے مگر اﷲ اسے ضرور دیتا ہے۲؎
شرح
۱؎ یعنی وہ ساعت قبولیت دعا کی ہے،رات میں روزانہ وہ ساعت آتی ہے مگر دنوں میں صرف جمعہ کے دن۔یقینًا نہیں معلوم کہ وہ ساعت کب ہے۔غالب یہ ہے کہ دوخطبوں کے درمیان یا مغرب سے کچھ پہلے۔
۲؎ یعنی اس ساعت میں مسلمان کی دعا قبول ہوتی ہے نہ کہ کافر کی۔نمازی متقی کی دعا قبول ہوتی ہے نہ کہ فساق و فجار کی جو جمعہ تک نہ پڑھیں صرف دعاؤں پر ہی زور دیں۔یُصَلِّی میں اسی جانب اشارہ ہے ورنہ نماز کی حالت میں دعا کیسے مانگی جائے گی۔