خطائے اجتہادی صفت مدح ہے صفت عیب نہیں
sulemansubhani نے Sunday، 26 July 2020 کو شائع کیا.
یہ کتاب “خطائے اجتہادی صفت مدح ہے صفت عیب نہیں” ایک مدلل کتاب ہے، جو اہلسنّت کے موقف پر بڑے احتیاط کے ساتھ لکھی گئی ہے- مصنف مفتی محمد راحت خان قادری صاحب نے اجتہاد کے لغوی و اصطلاحی معنی کی تفہیم کی ہے- متعدد فصلیں قائم کر کے مجتہدین کے مقام عظمت اور تعبیرات کے انتساب کے سلسلے میں منہج سلف صالحین کو اجاگر کیا ہے- باطل عقائد و نظریات کی قلعی کھول دی ہے- کتاب ایسی ہے کہ اس کے مطالعہ کے بعد لاعلمی کے پردے اٹھ جائیں گے- عصمت انبیاء کرام علیہم السلام کے سلسلے میں اہلسنت کے موقف کی وضاحت کی ہے- عقائد اہلسنّت کی فصیل پر شب خون مارنے والے بے نقاب ہو جاتے ہیں-
Khata E Ijtihadi Sifat E Madah
ٹیگز:-
خطائے اجتہادی , مفتی محمد راحت خان قادری