أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَ جَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ اَئِمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا‌ ؕ وَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يُوۡقِنُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور جب انہوں نے صبر کیا تو ہم نے ان میں سے بعض کو امام بنادیا جو ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے ‘ اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

پھر یہ فرمایا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی ہدایت نفع آور تھی ‘ اور ہمنے ان کو بنی اسرائیل کے لیے ہادی بنادیا ‘ اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی امت میں سے جو ان کے صحیح متبعین تھے ہم نے ان کو امام بنادیا اسی طرح آپ کی امت میں سے صحابہ امام اور ہدایت یافتہ ہیں ‘ جیسا کہ اس حدیث میں ہے : حضرت عمر بن الخطاب (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے اصحاب ستاروں کی طرح ہیں تم نے ان میں سے جس کی بھی اقتداء کرلی ہدایت پا جائو گے ‘ اس حدیث کو رزین نے روایت کیا ہے۔ (مشکوۃ رقم الحدیث : ٦٠١٨)

القرآن – سورۃ نمبر 32 السجدة آیت نمبر 24